سیکرٹری الیکشن کمیشن پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کو جمعرات کو بریفنگ دیں گے

پیر 23 مارچ 2015 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کو پولنگ اور الیکشن ایجنٹس کے کام کرنے کے طریقہ کار پر جمعرات کو بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں کام کرنیوالی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ارکان کو مدعو کیا۔ تحریک انصاف کے ارکان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ اجلاس میں عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 میں ترمیم کے حوال سے مختلف سفارشات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن پولنگ اور الیکشن ایجنٹس کے کام کرنے کے طریقہ کار پر کمیٹی کو بریفنگ دینگے۔

متعلقہ عنوان :