پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کا حل صرف پرامن مذکرات میں ہے، طاقت کے استعمال کے ذریعے پاکستان اور بھارت اپنے مسائل حل نہیں کرسکتے،دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا ہدف اقتصادی ترقی ہے جس کے لئے خطے میں امن بہت ضروری ہے، امید ہے پاک بھارت مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع ہوگا

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کایوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

پیر 23 مارچ 2015 13:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے پاکستان اور بھارت اپنے مسائل حل نہیں کرسکتے کیونکہ مسائل کا حل صرف پْرامن مذاکرات میں ہے،دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا ہدف اقتصادی ترقی ہے جس کے لئے خطے میں امن بہت ضروری ہے، امید ہے پاک بھارت مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کوبھارتی دارالحکومت نئی دلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں جب کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا ہدف اقتصادی ترقی ہے جس کے لئے خطے میں امن بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے ہم اپنے مسائل حل نہیں کرسکتے کیونکہ مسائل کا حل صرف پْرامن مذاکرات میں ہے اور امید ہے پاک بھارت مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع ہوگا۔

عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت سے کہنا چاہتے ہیں کہ آگے بڑھنے کے لئے بات چیت کرنا ضروری ہے، وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک آگے بڑھیں اور باہمی مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔

متعلقہ عنوان :