ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 23 مارچ 2015 13:24

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا یوم پاکستان کے موقع پرملائیشیامیں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کی صدارت ملائیشیامیں پاکستانی قونصل جنرل حسن رضا نے کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراداورطلبہ کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی تقریب کشائی کے موقع پرصدرمملکت اوروزیراعظم کاپیغام سنایاگیا۔