یوم پاکستان کے موقع پربھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 23 مارچ 2015 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) یوم پاکستان کے موقع پربھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ جنگ سے مسئلے حل نہیں ہوتے ‘ پاک بھارت مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں ‘دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا ہدف اقتصادی ترقی ہے ‘امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع ہو جائیگا پیر کو یوم پاکستان پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقادکیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے طاقت کے استعمال کے ذریعے پاکستان اور بھارت اپنے مسائل حل نہیں کرسکتے کیونکہ مسائل کا حل صرف پْرامن مذاکرات میں ہے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں جب کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا ہدف اقتصادی ترقی ہے جس کے لئے خطے میں امن بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اور امید ہے پاک بھارت مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی قیادت سے کہنا چاہتے ہیں کہ آگے بڑھنے کے لئے بات چیت کرنا ضروری ہے، وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک آگے بڑھیں اور باہمی مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔

متعلقہ عنوان :