عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے ‘فلم سٹار میگھا

پیر 23 مارچ 2015 13:01

عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے ‘فلم سٹار میگھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے ‘لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہو تے جسکی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھا نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کے خلاف ایک بھی الفاظ سننے کو تیار نہیں ہو تے اور صرف خود کو ٹھیک اور باقی کو غلط سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پیدا کر نا ہوگی کیونکہ جہاں برداشت ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں اور پاکستان میں بھی برداشت کا کلچر ختم ہو تا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :