یوم پاکستان پرکامیابی،خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی فضائی کارروائی ، 15 دہشت گرد ہلاک

پیر 23 مارچ 2015 11:51

یوم پاکستان پرکامیابی،خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی فضائی کارروائی ، ..

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) وادی تیراہ میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے مزید 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں کی گئی جس میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ ان کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں کامیابی سے جاری آپریشن ”ضرب عضب“ اور خیبر ایجنسی میں آپریشن ”خیبر ٹو“ میں اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔