”بینڈ اٹ لائک بیکہم“‘ کی سٹیج پر واپسی ہوگی

اس میوزیکل سے منسلک پہلا ویڈیو یو بی 2 کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے‘یہ ڈرامہ جون کو پیش کیا جائیگا

پیر 23 مارچ 2015 11:19

”بینڈ اٹ لائک بیکہم“‘ کی سٹیج پر واپسی ہوگی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)انگلستان کے دارالحکومت لندن کا منی پنجاب کہلانے والا ساوٴتھ آل علاقہ اور وہاں رہنے والے ایک سکھ خاندان کی لڑکی جس کا خواب ہے ڈیوڈ بیکہم کی طرح فٹ بالر بننا۔پر اس کا خاندان چاہتا ہے کہ وہ فٹ بال گراوٴنڈ پر نہیں باورچی خانے میں اپنا کمال دکھائے اور شادی کر کے گھر بسائے۔ایک ہندوستانی خاندان کی یہ کہانی ڈائریکٹر گریندر چڈھا نے 2002 میں ’بینڈ اٹ لائک بیکہم‘ کے نام سے فلمائی تھی اور تب کسی نے سوچا نہیں تھا کہ یہ اتنی کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

اب 13 سال بعد ’بینڈ اٹ لائک بیکہم‘ پھر لوگوں کو محظوظ کرنے آ رہی ہے، لیکن اس بار ایک میوزیکل ڈرامے کی شکل میں۔اس میوزیکل سے منسلک پہلا ویڈیو یو بی 2 کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے۔یو بی 2 دراصل، ساوٴتھ آل کا پوسٹ کوڈ ہے اور یہ لندن کا وہی علاقہ ہے جہاں گریندر چڈھا خود بھی پلی بڑھی ہیں۔اس فلم میں اہم کردار داکارہ پرمدر ناگرا نے ادا کیا تھا جو بیکہم کی طرح کھیلنا چاہتی ہیں اور فلم میں ?یئرا نائیٹل? بھی تھیں جو اب ہالی وڈ کی بڑی اداکارہ بن چکی ہیں۔اس میوزیکل کی ہدایات بھی گریندر چڈھا نے ہی دی ہیں لیکن اس کی کاسٹ فلم کی کاسٹ سے بالکل مختلف ہے۔یہ ڈرامہ لوگوں کے لیے یہ اس سال جون میں پیش کیا جائے گا۔