جو قوم متحد ہوجائے اسے دنیا میں‌کوئی شکست نہیں دے سکتا :ممنون حسین

پیر 23 مارچ 2015 11:00

جو قوم متحد ہوجائے اسے دنیا میں‌کوئی شکست نہیں دے سکتا :ممنون حسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جو قوم پختہ عزم اور یقین کی دولت سے مالا مال ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ، اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے 75 سال قبل آج کے روز قیام پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور صرف 7 سال میں انہوں نے ہمیں ایک آزاد وطن کا تحفہ دیا ، صدر مملکت نے اپنے خطاب میں آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں نے دہشتگردوں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور اپنی جان دے کر ثابت کر دیا کہ اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، صدر مملکت نے کہا کہ اس وقت ہم شدید مالی مسائل کا شکار ہیں ، ہم دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے میں مدد مل رہی ہے ، میں آج کے دن اس ملک کی خاطر جان دینے والے تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں اور اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ ہم سب وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :