وادی تیرہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاع

اتوار 22 مارچ 2015 01:37

وادی تیرہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل ..
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  سکیورٹی فورسز کیطرف سے  وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی مدد سے کی گئی کاروائی میں مولوی فضل اللہ ہلاک ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ خبر نجی ٹی وی چینل 92نیوز اور بعدازاں ایکسپریس نیوز نے نشر کی جس میں ان کا کہنا ہےسکیورٹی ذرائع کی طرف سے یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ ملا فضل اللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔مولوی فضل اللہ نے حکیم اللہ محسودکے بعد تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھالی تھی۔تاحال آزاد ذرائع اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکے۔

وادی تیرہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل ..