صدر مملکت کی طر ف سے (کل) یوم پاکستان کے موقع پر 159 سول ایوارڈز دیئے جائینگے

اتوار 22 مارچ 2015 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے (کل) پیر کو یوم پاکستان کے موقع پر 159 سول ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔ اتوا رکو ایوان صدر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق صدر ممنون حسین 52 شخصیات کو قومی ایوارڈ دیں گے جبکہ صدر ممنون حسین کی جانب سے قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال 36 شخصیات کو قومی ایوارڈ دیں گے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد صدر مملکت کی جانب سے 27 شخصیات کو قومی ایوارڈ دیں گے جبکہ شہداء پشاور کے لواحقین سمیت خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی 14 شخصیات کو گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان ایوارڈ دیں گے ۔ صدر مملکت کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 7 شخصیات کو گورنر بلوچستان محمد خان اچکزائی قومی ایوارڈ دیں گے ۔ گلگت بلتستان کی 2 شخصیات کو صدر ممنون حسین کی طرف سے برجیس طاہر قومی ایوارڈ دیں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود بھی صدر مملکت کی جانب سے 25 شخصیات کو قومی ایوارڈ دیں گے ۔ ایوارڈ دینے کی تقریب (کل) شام ایوان صدر میں ہوگی ۔