خیبرایجنسی ، وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،27شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی، 5ٹھکانے تباہ

اتوار 22 مارچ 2015 22:48

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،27شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی، 5ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں چوبیس شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں دہشت گردوں کا بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کے ذخائر اور پانچ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے

متعلقہ عنوان :