آئین کسی سیاسی جماعت کو عسکری ونگز قائم کر نے کی اجاز ت نہیں دیتا،رانا ثناء اللہ ، کراچی آپریشن کو غلط رنگ دینا ایم کیو ایم کیلئے مناسب نہیں، گرفتار ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کیساتھ پورا انصاف ہوگا،کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر نہیں بنانے تک میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن جاری رہے گا ،میڈیا سے بات چیت
اتوار 22 مارچ 2015 20:44
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2015ء) سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کا آئین کسی سیاسی جماعت کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنی جماعت میں ایسے ونگ قائم کرے جو لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہو۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کو غلط رنگ دینا ایم کیو ایم کیلئے مناسب نہیں،جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے ساتھ پورا انصاف ہوگا،کراچی میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر نہیں بنایا جاتا۔
سابق صوبائی وزیر نے یہ بات فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران کچھ ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں جو نہ صرف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں بلکہ انہوں نے بے گناہ لوگو ں کا خون کیا ۔(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے دیگر اداروں کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کئے بغیر وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں جس کا ثبوت اس بات سے عیاں ہے کہ وزیرستان میں دہشتگردوں کا کافی حد تک صفایا کیا جاچکا ہے اور ان کا نہ صرف نیٹ ورک توڑا گیا بلکہ ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے تھے۔انہوں نے کہا کہ جو مہاجرین وزیرستان سے صوبہ خیبرپختونخوا آئے تھے انہیں واپس بھجوانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ ملک بھر میں دہشتگردی کی لعنت کو ہمیشہ سے پاک کرکے ایک نیا پاکستان جو نئی نسل کے مستقل کیلئے بہتر ہووہ حاصل ہوگا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کراچی کا آپریشن تمام سیاسی جماعتوں اور خاص کر ایم کیو ایم کی ڈیمانڈ پر شروع کیا گیا تھا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس آپریشن کے دوران کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی،چنانچہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایسا ہی کیا جارہا ہے اور کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،حکومت کی خواہش ہے کہ کراچی ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بن سکے بلکہ وہاں کا ہر شہری اپنا کاروبار زندگی اور دیگر کام معمول کے مطابق بلاخوف وخطر کرسکیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.