آسٹریلین بگ بیش کی کئی ٹیمیں وہاب ریاض کے ساتھ معاہدہ کر نے کی خواہاں

اتوار 22 مارچ 2015 19:49

آسٹریلین بگ بیش کی کئی ٹیمیں وہاب ریاض کے ساتھ معاہدہ کر نے کی خواہاں
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مارچ ۔2015ء ) کوارٹر فائنل میں شاندار باؤلنگ کے بعد آسٹریلیا کی کئی بگ بیش ٹیموں نے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سے معاہدہ کر نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کار کردگی کامظاہرہ کر کے وہاب ریاض نے جہاں شائقین کرکٹ سے داد وصول کی وہاں دنیا کے کئی نامور کرکٹر ز بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے ۔

(جاری ہے)

29سالہ فاسٹ باؤلر کی اس شاندار کاکردگی نے آسٹریلیو ی بگ بیش کی کئی ٹیموں کو سحر انداز کر دیا ہے اور کئی ٹیموں نے تو ان سے معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے تاہم اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کس ٹیم میں شمولیت اختیا ر کر کے اسے شرف عزت بخشیں گے ۔ واضح رہے کہ پہلے ہی پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز اور یاسر عرفات پرتھ سکارچرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں ۔