حکومت تعلیم،ترقی اورانصاف کی بنیاد پر ملک میں تبدیلی لائے گی ،مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، ملک آگے نکل جائے گا ااور الیکشن 2018میں ہو نگے، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا فلاحی تنظیم کی ر یلی کے شرکاء سے خطاب

اتوار 22 مارچ 2015 18:49

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہحکومت تعلیم،ترقی اورانصاف کی بنیاد پر ملک میں تبدیلی لائے گی ،مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، ملک آگے نکل جائے گا ااور الیکشن 2018میں ہو نگے ۔وہ اتوار کو یہاں فلاحی تنظیم کی ر یلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں دھرنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں گے ملک آگے نکل جائے گا ااور الیکشن 2018میں ہو نگے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن پھر کامیاب ہو گی وہ لوگ ناکام ہو نگے جن کے پاس تخریب کاری اور انتشار پھیلانے کا سوا کچھ نہیں تعلیم،ترقی اورانصاف کی بنیاد پر ملک میں تبدیلی لائیں گے پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہو نگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نارووال میں ترقیاتی کام دیکھ کر چائنہ کے سفیر بہت متاثر ہوئے رواں سال میں چائنہ کے صدر بھی پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے ترقی ،خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو یادگاری تلوار بھی پیش کی گئی۔