عوام بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کامیاب کرائیگی؛ صابراعوان
اتوار 22 مارچ 2015 18:01
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی میں اقلیتی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی ، ٹاؤن ون امیر سراج الدین قریشی ، ٹاؤن تھری امیر عتیق الرحمن ، سابق ممبرقومی اسمبلی پرویز مسیحی اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔
ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صوبے میں کرپشن اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے اور عوام کی ترجمانی کس طرح ہوتی وہ سابق صوبائی حکومت کو سامنے سے دیکھا دی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اب موجودہ حکومت عوام کی ترجمانی کے لیے بلدیاتی الیکشن بروقت کروانے کے لیے مسلسل جدوجہد کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دیانتدار ، مخلص اور نوجوان قیادت کو سامنے لائے گی اور بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد جماعت اسلامی پورے صوبے میں یکساں نظام تعلیم ، یکساں ترقیاتی کام کریگی اور پسند ناپسند کی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کو انصاف اس کی دہلیز پر مہیا کریگی۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے اُمیدواروں کا چناؤ شروع ہے اورکارکنان بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعت اسلامی کا پیغام گھرگھر پہنچائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.