ڈنمارک نے دفاعی شیلڈ میں شمولیت اختیار کی تو اس پر حملہ ہو سکتا ہے ، روسی سفیر کا انتباہ

اتوار 22 مارچ 2015 17:39

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) روس نے کہا ہے کہ اگر ڈنمارک نے نیٹو کے دفاعی شیلڈ میں شمولیت اختیار کی تو اس پر حملہ ہو سکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں روسی سفیر میخائیل وینن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ ڈنمارک عوام کو کیا نتائج بھگتنا پڑیں گے اگر انہوں نے امریکہ کے میزائل دفاعی نظام میں شرکت کر لی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو ڈنمارک کے بحری جنگی جہاز روسی جوہری میزائل کا ہدف بن سکتے ہیں روسی سفیر کے اس بیان پر مغربی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ؤ

متعلقہ عنوان :