ڈسٹرکٹ جیل سرگودہامیں منشیات کے مقدمہ میں بندحوالاتی جاں بحق، جوڈیشل انکوائری کا حکم

اتوار 22 مارچ 2015 17:39

حیدرآبادٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودہامیں منشیات کے مقدمہ میں بندحوالاتی جاں بحق ہوگیاجس کے بعد جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیاگیا،تفصیلات کے مطابق کرامت نامی حوالاتی جوکہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودہامیں بند تھااس کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی جس پر اس کو ڈی ایچ کیوہسپتال سرگودہامنتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

جیل کے قیدی کی ہلاکت کے بعدجوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کوانکوائری آفیسرمقررکردیاگیا۔جیل حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والاحوالاتی کئی روزسے بیمارتھا۔

متعلقہ عنوان :