Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر اتفاق

مقناطیسی سیاہی کے تجربے کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا

اتوار 22 مارچ 2015 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) حکومت اور تحریک انصاف میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن مئی 2013 کے انتخابات میں مقناطیسی سیاہی میں پہلی مرتبہ استعمال کی ۔ مقناطیسی سیاہی کے تجربے کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔ ایک سال قبل اس مسئلے کے حو الے سے الیکشں کمیشن میں اٹھائے گئے تین بنیادی سوالات پر کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہو سکی تحریک انصاف کی جانب سے شدید اعتراضات کے باوجود الیکشن کمیشن کے بند اجلاسوں میں اس مسئلے پر مزید تحقیقات کے لئے تین بنیادی سوالات پر افسرا کی جانب سے رائے سامنے آئی تھی ان سوالات میں یہ کہا گیا ہے کہ مقناطیسی سیاہی استعمال کرنے کی ضرورت تھی یا نہیں ، سیاہی بنائی گئی یا نہیں اور سیاہی استعمال بھی ہوئی یا نہیں اس معاملہ پر پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور نادرا حکام کے ساتھ الیکشں کمیشن نے معملہ کو حل کرنا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان اور نادرا میں چیئرمین طارق ملک میں ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس معمہ کو ل کرنے کی پیشرفت کی بجائے دونوں اداروں کی جابن سے جو موقف سامنے آتا رہا ہے اب ان کے جانے کے بعد دونوں اداروں میں موجود افسران کے نزدیک مقناطیسی سیاہی کے استعمال اور انگوٹھے کے نشنات کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے موقف یکسر تبدیل ہو گیاہے ۔ مئی 2013 کے انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال ہوئی ۔ ملک بھر کے پولنگ سٹیشن میں سیاہی کے تین لاکھ سے زائد پیڈ پہنچائے گئے ہیں سیاہی کی قیمت ادا کرنے سے پہلے نادرا اور الیکشن کمیشن نے تصدیق کی تھی کہ مقناطیسی سیاہی کا وہی معیار ہے جو الیکشن کمیشن اور نادرا کے تجربے کے طور پر الیکشن کمیشن میں کیا تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :