پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 24مارچ سے نصابی کتب کی تقسیم کاا ٓغاز کرے گی

اتوار 22 مارچ 2015 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کل 24مارچ سے پارٹنر سکولوں میں نصابی کتب کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔ اس مقصد کے لیے لاہور سمیت 20مختلف اضلاع میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں۔ اس دوران 36اضلاع کے 4ہزار پارٹنر سکولوں کے 16لاکھ طالب علموں میں 6ملین نصابی کتب تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر فنانس کی قیادت میں بکس ڈسٹری بیوشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ تقسیم کتب مہم کا آغاز کل24مارچ سے پسرورضلع سیالکوٹ سے ہوگا۔واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنا پارٹنر سکولوں کے طالب علموں کی ماہانہ فیس کے علاوہ نصابی کتب بھی مفت مہیا کرتی ہے تاکہ یہ طالب علم تعلیمی اخراجات سے بے نیاز ہو کر تعلیم جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :