اپٹما نے یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

اتوار 22 مارچ 2015 16:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے گیس کے نرخوں میں تینتیس فیصد اضافہ ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تینتیس فیصد اضافے کے فیصلے پر اپٹما نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں، بلند لاگت کے باعث ٹیکسٹائلز کی پیداواری صلاحیت میں تیس فیصد کمی ہوئی ہے جس سے ملازمتوں اور سرمایہ کاری میں بھی واضح کمی ہوئی، اپٹما نے حکومت سے گیس نرخوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :