چاول کی برآمدات میں3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

اتوار 22 مارچ 2015 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) چاول کی برآمد گھٹنا شروع ہو گئی، جنوری دوہزار پندرہ کے دوران دسمبر دو ہزار چودہ کے مقابلے میں چاول کی برآمدات میں تین کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبردو ہزار چودہ کے دوران تئیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر مالیت کے چاول برآمد کیے گئے تھے جبکہ جنوری دوہزار پندرہ کے دوران چاول کی ملکی برآمدات کا حجم بیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پانچ سالs میں موبائل اکاوٴنٹس کی تعداد پانچ کروڈ تک بڑھ جائے گی۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت پچاس لاکھ صارفین موبائل اکاوٴنٹس کے ذریعے فنڈ ٹرانسفر، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی، مقامی ترسیلات، قرضوں کی ادائیگی کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔ برانچ لیس بینکاری سے ماہانہایک سو پچیس ارب کی ٹرانزیکشنز کی جارہی ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی معاونت سے پاکستان میں مالیاتی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران موبائل اکاوٴنٹس کی تعداد پانچ کروڑ تک بڑھا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :