عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کا قرضہ متوقع

اتوار 22 مارچ 2015 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کا قرضہ دیئے جا نے امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک یہ قرضہ توانائی اور محصولات کے شعبے میں اصلاحات کیلئے دے گا، قرض کے حصول کیلئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشدبن مسعود سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے چالیس کروڑ ڈالر کے قرض کا اجراء کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرض کے اجراء کو اسمارٹ میٹرز لگانے سے مشروت کیا ہے۔