بالی ووڈ‘ اکشے کمار کی ایکشن فلم”گبّر اِز بیک”کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا

اتوار 22 مارچ 2015 16:19

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم”گبّر اِز بیک” کا پہلا ٹریلر کر دیا گیا جس میں وہ گبر کے منفرد روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم گبر از بیک مل بلاک بسٹر فلم راناما کا ری میک ہے جس کی کہانی سسٹم کے ستائے ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جو گبر کا روپ دھار کراس کیخلاف جنگ لڑنے میدان میں آجاتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار اکشے کماراور شروتی حسن ادا کر رہے ہیں جبکہ د یگر فنکاروں میں سونوسود اور پراکاش راج شامل ہیں۔بالی ووڈ ڈائرکٹرکرش کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔