میں جب سے شوبز میں آئی ہوں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے‘ جیا بٹ

اتوار 22 مارچ 2015 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) اسٹیج اداکارہ جیا بٹ نے کہا ہے کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ معیار سے ہی انسان کی عزت ہے‘ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے مگر معیار میری پہلی ترجیح ہے ‘سٹیج کی طرح فلموں میں بھی منفرد نظر آؤں گی۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء سے خصوصی گفتگو میں جیا بٹ نے کہا کہ میں راتوں رات شہرت کی بلندی حاصل کرنے کیلئے کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرا امیج متاثر ہو ۔ایک سوال کے جواب میں جیا بٹ نے کہاکہ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ معیار میر ی اولین ترجیح ہو گی۔

متعلقہ عنوان :