ہالی ووڈ‘ اینی میٹڈ فلم ”ہوم“ 27 مارچ کو ریلیز ہو گی

اتوار 22 مارچ 2015 16:18

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’ہوم‘ رواں ماہ کی 27تاریخ کو ریلیز کی جائے گی ۔ کامک بک سے ماخوذ فلم ہوم کہانی ہے دوسری دنیا سے آئی خلائی مخلوق کی، جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر پہنچ جاتا ہے، جہاں اس کی دوستی ایک لڑکی سے ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

مستیوں اور شرارتوں سے بھرپور فلم ہوم 27 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :