حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمیشن پراتفاق کو دھرنوں سے تنگ تاجروں نے خوش آئند قراردیدیا

سیاسی کشیدگی کم ہونے سے کاروبارکرنا آسان ہوگا تاجروں کا موقف

اتوار 22 مارچ 2015 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمیشن پراتفاق کو دھرنوں سے تنگ تاجروں نے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی کشیدگی کم ہونے سے کاروبارکرنا آسان ہوگا،حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان سیاسی کشیدگی نے سب سے زیادہ شہراقتدار کو پریشانی سے دوچار کیے رکھاشہر کے بڑے مراکزدھرنوں کے باعث کئی کئی روز تک بند رہے تاہم آخرکارحکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمیشن کا معاملے پر اتفاق کرلیا گیا تاجروں نے کہا کہ یہ فیصلے بہت پہلے ہوجانے چاہیے تھے تاکہ انہیں لاکھوں روپے کا نقصان نہ ہوتا ، تاجروں نے تحریک انصاف کی بدلتی سیاسی صورتحال کو ملکی معیشت اوراپنے کاروبار کیلئے بھی بہتر قرار دیا۔

(جاری ہے)

تاجروں نے کہا کہ حکومت اورپی ٹی آئی اپنے معاملات سڑکوں پرنہیں مل بیٹھ کر حل کریں اسی میں ملک وقوم کا فائدہ ہے۔