قائداعظم سولر پارک مکمل کر لیا گیا، 100 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی

چین کے تعاون سے توانائی کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب

اتوار 22 مارچ 2015 15:59

قائداعظم سولر پارک مکمل کر لیا گیا، 100 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پنجاب میں شمسی توانائی سے چلنے والا منصوبہ قائداعظم سولر پارک مکمل کر لیا گیا  سو میگاواٹ بجلی چندروز میں قومی سسٹم میں شامل کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک کو مکمل کر کے آپریشنل کر لیا گیا ہے  قومی نظام کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کو بچھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں بجلی کی مجموعی طلب پانچ ہزار اور سپلائی تین ہزار چار سو میگاواٹ ہے  ایک ہزار چھ سو میگاواٹ کا شارٹ فال لوڈ شیڈنگ سے پورا کیا جا رہا ہے تاہم سولر پارک سے بجلی سپلائی ملنے کے بعد مجموعی شارٹ فال ایک ہزار پانچ سو رہ جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کے مطابق چین کے تعاون سے توانائی کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :