رواں مالی سال مجموعی سرمایہ کاری 1 اب77 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی براہ راست سرمایہ کاری میں چار فیصد کمی

اتوار 22 مارچ 2015 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران مجموعی سرمایہ کاری ایک اب ستتر کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم براہ راست سرمایہ کاری میں چار فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی انفلوز کی آمد کے باعث جولائی سے فروری 2015 کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 77 کروڑ ڈالر رہاجو گذشتہ سال 74 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تھا۔ فارن پبلک انوسٹمنٹ کا حجم 96 کروڑ 97 لاکھ ڈالر رہا، گذشتہ سال اس عرصے میں صرف چھ کروڑ 43لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری3.8 کمی سے 61 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی، گذشتہ مالی سال آٹھ ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مالیت چونسٹھ کروڑ ڈالر تھی۔