پاک بھارت تجارت کو موثر بنانے کیلئے پاکستان نے بھارت کو اپنی منڈی تک آسان رسائی فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

گزشتہ مالی سال پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم دو ارب ستر کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا رپورٹ

اتوار 22 مارچ 2015 15:55

پاک بھارت تجارت کو موثر بنانے کیلئے پاکستان نے بھارت کو اپنی منڈی تک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاک بھارت تجارت کو موثر بنانے کیلئے پاکستان نے بھارت کو اپنی منڈی تک آسان رسائی فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی، بھارتی اخبار کے مطابق ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کلکتہ چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط میں اضافے کے لئے پاکستان جلد بھارتی تاجروں کے لئے اپنی منڈی کھول دیگاتاہم اس سلسلے میں پاکستان کے تاجروں اور کاشت کاروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، اس سے قبل بھارت میں عام انتخابات کے باعث یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا، گزشتہ مالی سال پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم دو ارب ستر کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :