خیبر پختون خوا سمیت گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا شہری کلمہ طیبہ اوردورد شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں میں باہر نکل آئے  کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے

اتوار 22 مارچ 2015 14:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) خیبرپختونخوا سمیت گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور اور لوئر دیر جب کہ گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :