Live Updates

تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے دوری کا صبر ختم ہو گیا ہے، زاہد خان

قوم کو استعفوں کا ڈرامہ دکھانے والے تحریک انصاف کے ارکان اب اسپیکر کو کیا جواب دیں گے بیان ن

اتوار 22 مارچ 2015 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے دوری کا صبر ختم ہو گیا ہے ایک بیان میں زاہد خان نے کہاکہ قوم کو استعفوں کا ڈرامہ دکھانے والے تحریک انصاف کے ارکان اب اسپیکر کو کیا جواب دیں گے اور کسی طرح سے ان کا سامنا کریں گے۔

(جاری ہے)

اے این پی کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو 45 روز میں فیصلہ دینے کا کیسے پابند بنا سکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :