فیصل آباد  چک جھمرہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور ساتھی قتل کردیا گیا علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 22 مارچ 2015 14:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور اس کے ساتھی کو قتل کردیاگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق چک جھمرہ کے علاقے 187ر۔

(جاری ہے)

ب میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیاگیا مقتولہ کو اس کے بھائیوں نے اس کے ساتھی سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع کی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے-

متعلقہ عنوان :