کالعدم تحریک طالبان کے مختلف گروہوں میں لڑائی  کمانڈر سمیت متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

کنڑ میں مرکزی طالبان شوریٰ کے دوران طالبان کے اندرونی اختلافات کے نتیجے ہلاکتیں ہوئیں  رپورٹ

اتوار 22 مارچ 2015 14:49

کالعدم تحریک طالبان کے مختلف گروہوں میں لڑائی  کمانڈر سمیت متعدد ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروہوں کے درمیان اندرونی لڑائی کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں کچھ اہم کمانڈر شامل ہیں نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مرکزی طالبان شوریٰ کے دوران طالبان کے اندرونی اختلافات کے نتیجے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں چند اہم ٹی ٹی پی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے کہا کہ صوبہ پکتیکا میں ڈرون حملوں میں کچھ اہم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رواں ماہ کے دوران افغان طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا اشارہ دیا تھا  عسکری گروہ کے سینئر رہنماوٴں نے اسلام آباد کا خفیہ دورہ بھی کیا تھا تاکہ مذاکرات کو اگلے مرحلے تک لے جایا جاسکے تاہم پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ طالبان کو اپنے دو رہنماوٴں کے درمیان اختلافات ختم کرنے ہوں گے ورنہ شاید مذاکرات کبھی شروع ہی نہ ہوپائیں۔

طالبان کے دو اہم رہنماوٴں میں مذاکرات کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے جن میں مذاکرات کے حامی سیاسی لیڈر اختر محمد منصور اور جنگی کمانڈر عبدالقیوم ذاکر شامل ہیں جو گوانتانا موبے کے قیدی رہ چکے ہیں اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے مخالف ہیں۔

متعلقہ عنوان :