سات سال بعد ہونے والی 23مارچ کی پریڈ کیلئے تیاریاں مکمل آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوگا
صدر مملکت مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے پریڈ کا معائنہ کریں گے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات اسلام آباد کے مرکزی داخلی راستہ فیض آباد مکمل طور پر سیل شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی اہلکار تعینات ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی لگادی گئی ایکسپریس ہائی وے (کل)دو بجے تک بند رہے گی
اتوار 22 مارچ 2015 14:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)سات سال بعد ہونے والی 23مارچ کی پریڈ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوگا، صدر مملکت ممنون حسین مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے پریڈ کا معائنہ کریں گے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات اسلام آباد کے مرکزی داخلی راستہ فیض آباد مکمل طور پر سیل شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سات سال بعد ہونے والی 23مارچ کی پریڈ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں پریڈ میں پاک آرمی، بحریہ، فضائیہ اور ایف سی کے دستے شریک ہوں گے۔ایس ایس جی کمانڈوز، لائٹ انفنٹری کمانڈو بٹالین، میکنائزڈ انفنٹری یونٹ بھی پریڈ میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
23 مارچ کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوگا، صدر مملکت ممنون حسین مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے پریڈ کا معائنہ کریں گے۔
خواتین فوجیوں کا دستہ بھی پریڈ میں شریک ہوگا۔آرمی ایوی ایشن کے مختلف ہیل کاپٹرز جن میں بیل، ایم آئی17، کوبرا گن شپ، پوما ہیلی کاپٹرز پریڈ میں شریک ہوں گے۔پاک فضائیہ کے جدید طیارے خصوصاٍ جے ایف تھنڈر -17 طیارے پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں، ائر فورس کے طیاروں میں جدید ترین ایف 16 طیارے، ایف 7، ایف 7 پی جی اور دیگر جدید جہاز فلائی پاس کا مظاہرہ کریں گے۔ فلائی پاس کی قیادت پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان کریں گے۔ایس ایس جی کے کمانڈوز پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ بھی کریں گے۔اسٹریٹچک پلانز ڈویڑنز کے دستے پریڈ میں شریک ہیں، پاکستان کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خصوصاٍ رعد، نصر میزائل، پاکستان میں بننے والے ٹینک الضرار اور الخالد بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔پریڈ میں چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے فلوٹ ہوں گے، جن پر علاقائی رقص ثقافتی دھنیں بجائی جائیں گی۔ادھر جڑواں شہروں میں رات 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی لگادی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ”آئی ایس پی آر “ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات 12 بجے سے (کل) پیر کی دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے بھی صبح6 بجے سے دن2 بجے تک بند رہے گی اس شاہراہ پر صرف پرصرف پریڈ پر آنے والی گاڑیوں کو اجازت ہو گی دیگر ٹریفک کو کھنہ پل سے لہتڑار روڈ، راول ڈیم اور کشمیر ہائی وے کی جانب موڑدیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.