کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 5دہشت گردہلاک
اتوار 22 مارچ 2015 13:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) کراچی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردیں ۔رات بھرشہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورسرچ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد مارے گئے،بارود بنانے کا کارخانہ بھی پکڑا گیاجبکہ غیر ملکیوں سمیت 24 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پراورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کالونی میں کارروائی کی گئی ،اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کےتبادلے میں2 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت کامران اورزبیر کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے ۔ مظہرمشوانی نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے بارودی مواد بنانے کا کارخانہ لگا رکھا تھا۔(جاری ہے)
اس سے پہلے منگھوپیرکے علاقےغازی گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ملزمان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔
ادھراورنگی ٹاؤن پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرمومن آباد میں فرید پہاڑی نامی علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنےوالے دو دہشت گردوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ سائٹ کے مختلف علاقوں ہارون آباد ،پرانا گولیمار،پٹھان کالونی اورپاک کالونی میں پولیس نے آپریشن کرکےغیرملکیوں سمیت کئی افراد کوحراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا ۔رات گئے بلدیہ ٹاؤن کےعلاقوں اتحاد ٹاؤن اورمدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیے گئے ۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن اعجاز ہاشمی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے کئی غیرملکیوں سمیت24افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.