سرفراز احمدکو پاکستان کے اگلے کپتان کے طور پر دیکھا جانے لگا

اتوار 22 مارچ 2015 12:53

سرفراز احمدکو پاکستان کے اگلے کپتان کے طور پر دیکھا جانے لگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے کے بعد موقع ملنے شاندار کارکردگی دکھانے والے سرفراز احمدکو پاکستان کے اگلے کپتان کے طور پر دیکھا جانے لگا ۔شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیاہے کہ مصباح کے بعد سرفراز احمد کو گرین شرٹس کی کپتانی دی جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام کے شرکا ء نے اگلے کپتان کے لئے سرفراز احمد کا نام لیا جس پر سابق قومی کرکٹر شعیب محمد کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بلے باز کپتانی کے لئے اس وقت ٹیم میں موزوں ترین کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نہ صرف فارم میں ہیں بلکہ ان کے اندر ٹیلنٹ اور مخالف ٹیم کو دباو میں رکھنے کی خوبیاں بھی ہیں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد نے پاکستان دو انتہائی اہم میچز میں شاندار بلے بازی کے ساتھ ساتھ لاجواب وکٹ کیپنگ کے ذریعے گرین شرٹس کی کواٹر فائنل تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کپتان مصباح الحق کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کی قیادت کے لئے اب تک کسی کھلاڑی کا نام فائنل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :