پانی انسان کیلئے زندگی ہے، پانی کے بچاوٴکے لئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ورلڈ واٹرڈے منایا گیان

اتوار 22 مارچ 2015 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) پانی انسان کے لئے زندگی ہے ، پانی کوضائع کرکے غفلت کے ہا تھوں انسان اپنی ہی زندگی سے کھیل رہا ہے، اسی صورتحال کو اجاگر کرنے اورپانی کے بچاوٴکے لئے اتوار کودنیا بھرمیں"ورلڈ واٹرڈے" منایا گیا۔

(جاری ہے)

21 مارچ 1992ء میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیات اور ترقی کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں پانی کا عالمی دن منانے کی منظوری دی گئی۔

جس کے بعد 1993ء سے ہر سال 22 مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر اس دن کی مناسبت سے سیمینارز، ورکشاپش اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیاجس میں صاف پانی کی اہمیت پر روشی ڈالی گئی اور انسانی حیات کیلئے پانی کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :