خوشاب، مسافربس گہری کھائی میں گرنے سے 14 مسافر زخمی

اتوار 22 مارچ 2015 11:40

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) خوشاب میں مسافربس کے گہری کھائی میں گرنے سے 14 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ خوشاب کے علاقے خالق آباد میں پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافربس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

(جاری ہے)

حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :