معروف صوفیانہ گائیک اقبال باہو کی تیسرے برسی (پرسوں )منائی جائے گی

اقبال باہو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سمیت درجنوں ایوارڈز سے نوازا گیا

اتوار 22 مارچ 2015 11:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) معروف صوفیانہ گائیک اقبال باہو کی تیسرے برسی پرسوں ( منگل )کو منائی جائے گی ۔ اقبال باہو 1944ء میں بھارتی شہر گورداسپور میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں انکا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آ گئے ۔ اقبال باہونے کئی سال تک بینک میں ملازمت کی ، اقبال باہو نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اورصوفیانہ کلام پیش کر کے بیحد مقبول ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارث شاہ ،میاں محمد بخش اور حضرت سلطان باہو کے صوفیانہ کلام کو ا س انداز میں پیش کیا کہ باہو ان کا لقب بن گیا اور ان کو سب سے زیادہ شہرت بھی حضرت سلطان باہو کے کلام سے حاصل کی اور وہ آخری دم تک صوفیانہ کلام پیش کرتے رہے ۔ اقبال باہو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سمیت درجنوں ایوارڈز سے نوازا گیا ۔اقبال باہو 24مارچ2012 ء کو دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔