یوم شہدائے پولیس (کل )منایا جائے گا

اتوار 22 مارچ 2015 11:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس ملازمین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہدائے پولیس (کل) پیرکو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے تمام شہروں میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں پولیس افسران اور شہدائے پولیس کے پسماندگا ن واہل خانہ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پولیس کے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی اور ان کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :