رینجرز پر حملہ کرنے والے انسانیت ،اسلام اور ملک کے دشمن ہیں،سینیٹر شاہی سید ،

گزشتہ رات کا جلسہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے سازشی عناصر کے لیے نوشتہ دیوار ہے،صدر اے این پی سندھ

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ رینجرز پر حملہ کرنے والے انسانیت ،اسلام اور ملک کے دشمن ہیں اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،رینجرز پر خودکش حملے کی ہر زاویہ سے مکمل تحقیقات کی جائیں،دہشت گردی کے خلاف فورسز کے جوانوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گاشہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اسے ہر صورت میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی رینجرز کے شہید اہلکاروں کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے ،اے این پی سندھ کے صدر نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں مذید کہا ہے کہ حیدر آباد میں شاندار جلسہ عام منعقد کرنے پر ضلعی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،خوف و دہشت کے ماحول میں بھی باچا خان بابا کے پیروکاروں کو ڈرایا نہیں جاسکتا،قومی خدمت سے سرشار پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، گزشتہ رات کا جلسہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے سازشی عناصر کے لیے نوشتہ دیوار ہے امید کرتے ہیں کہ ضلع حیدر آباد کے عہدیدار آئندہ بھی اسی جذبے سے قومی تحریک کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔