پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کا اہم اجلاس، 24مارچ کو ورلڈ ٹی بی ڈے بھرپور طریقے سے منانے کافیصلہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:51

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء ) پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کا اہم اجلاس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایجنڈے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ 24مارچ بروز منگل ورلڈ ٹی بی ڈے انشاء اللہ تعالیٰ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال صبح 9بجے ایک واک ہوگی بعدازاں ایک سیمینار کا اہتمام ہوگا جس میں ماہرین ٹی بی کے حوالے سے بچاؤ، تشخیص اور علاج پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی اور عوام کی آگہی اور بیماری سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی ڈسکشن ہوگی۔ اجلاس کے آخر میں سوسائٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر محموداحمد شاہوانی نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 24مارچ کے پروگرام کو کامیاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :