یکم اپریل سے پٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کا امکان،

، اوگر ا پٹرولیم سمری 28 مارچ کو وازرت پٹرولیم کو اسارل کر ے گی

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) حکومت کا یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کرنے کا امکان ، اوگر ا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری 28 مارچ کو وازرت پٹرولیم کو اسارل کر ے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 2.45 روپے ، ہائی آکٹین کی قیمت میں 4.50 روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.10 روپے ، لاہٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.77 روپے اور مٹی کا تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

وازرت خزانہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 37 فیصد جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے۔ یکم اپریل سے اگر جی ایس ٹی 17 فیصد کی اصل سطح پر مقرر کیا گیا تو ہائی سپیڈ ڈیزل کے صارفین کو 3 روپے کے بجاے 7 روپے فی لٹر تک ریلیف مل سکے گا۔ وزارت خزا نہ ہا ئی سپیڈ ڈیز ل کے علا وہ دیگر مصنوعات پر بھی 17 فیصد کے 18 فیصد جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اوگر ا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری 28 مارچ کو وازرت پٹرولیم کو اسارل کر ے گی۔