قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے ،نسرین اختر ملک

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک( نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے جس دن تمام پاکستانیوں کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام و خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔

وہ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان تجدید کا دن ہے جس میں ہم سب کو یہ عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کیلئے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرینگے تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام بلند ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک کو درپیش تمام بحرانوں سے نبردآزماہونے کیلئے ہمیں ایک ولولہ تازہ اور عزم نوکرتے ہوئے وسیع تر انقلاب کی بنیاد رکھنا ہوگی اور اس انقلاب کا بنیادی مقصد محض سیاسی نظام یا اداروں میں تبدیلی لانا نہیں بلکہ اس کا دائرہ اثر اپنی سماجی زندگی کے تمام شعبوں تک بڑھاناہوگاتاکہ تبدیلی کا عمل محدود پیمانے کی بجائے کثیرالجہتی ہو۔

(جاری ہے)

قرارداد مقاصد میں شامل تمام نکات اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ قائداعظم کے تصورات کے مطابق پاکستان کے استحکام کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ دن ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ اتحاد، ایمان اور نظم کا جوپیغام قائداعظم نے دیا تھا ہم اس کے مطابق پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ ہم نے تخلیق پاکستان کے بنیادی مقاصد اور وطن کی خوشحالی اور استحکام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے ہیں۔

متعلقہ عنوان :