شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر واٹربورڈ کی پانی چوروں کیخلاف کارروائی 2ہائیڈرنٹس مسمار پانی کے متعدد غیرقانونی کنکشنز منقطع کردیئے گئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات اور چیئرمین واٹربورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر واٹربورڈ کی پانی چوروں کیخلاف کارروائی 2ہائیڈرنٹس مسمار پانی کے متعدد غیرقانونی کنکشنز منقطع کردیئے گئے ،تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات اور چیئرمین کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر واٹربورڈ کے خصوصی ڈسکنکشن اسکواڈ نے جمعہ اور ہفتہ کو پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا اور سائٹ کے علاقہ میں واقع wintex پرائیوٹ لمیٹڈ پلاٹ نمبر A-1 کے سامنے سرکاری لائین سے غیر قانونی طور پر لئے گئے 6انچ قطر کے 2کنکشنز کاٹ دیئے ،اس ہی علاقہ میں یونین ڈائنگ ملز میں 6 انچ قطر کا ایک کنکشن کاٹا گیا جبکہ سرنگ کے زریعہ لیا گیا 48انچ قطر کا ایک کنکشن کاٹا دیا اس کے علاوہ واٹربورڈ کے اسکواڈ نے سائٹ میں حبیب بینک اور ماڈل اسکول کے قریب غیر قانونی طور پر قائم افتخار حیدر ہائیڈرنٹ اور ناظم آباد میں پاپوش نگر پولیس اسٹیشن کے قریب الجمہوریہ کالونی میں غیرقانونی طور پر قائم عبداللہ ہائیڈرنٹ مکمل طور پر مسمار کردیا

متعلقہ عنوان :