بلتستان میں جشن" نوروز"جوش و جذبے سے منایاگیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:31

سکردو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) بلتستان میں جشن نوروز جوش و جذبے سے منایاگیا۔ شمسی سال کے پہلے دن کی مناسبت سے بلتستان میں منائے جانے والے اس تہوار کو رواں سال بھی روایتی انداز میں منایا گیا۔

(جاری ہے)

نوروز شمسی اول روز سال نو کی مناسبت سے نئے ملبوسات، روایتی پکوان، روایتی کھیلوں اور نوروز سے نئے ملبوسات، روایتی پکوان، روایتی کلچوں اور نوروز سے منسوب انڈہ لڑانے کی سرگرمیاں بھی سارا دن جاری رہیں۔

عید نوروز کے موقع پر گھروں میں مہمانوں کی تواضح نمکین چائے، ازوق، کلچہ اور رنگ برنگے انڈوں سے کی گئی۔ واضح رہے کہ 21مارچ کو شمسی سال کا پہلا دن ہونے کی نسبت سے جشن نوروز بلتستان میں قدیم ادوار سے منایا جارہا ہے اور اسی روز عید کا سماں ہوتا ہے۔ رواں سال بھی اسی روز لوگوں میں خوشی و جوش و خروش دیکھا گیا۔