شگر کو ضلع بنانے کے اعلان سے سابق حکومت نیپوری قوم کو دھوکہ دیا ، ہماری نظریں اب نواز لیگ پر ہیں،وزیر فدا علی

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:17

سکردو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) سب ڈویژن شگر معروف سیاسی و سماجی شخصیت وزیر فدا علی نے کہا ہے کہ شگر کو ضلع بنانے کے مضبوطی اعلان سے سید مہدی شاہ، راجہ اعظم خان اور عمران ندیم نے پوری قوم کو دھوکہ دیا ہے۔ ہماری نظریں نواز لیگ پر ہیں۔ سلام سے شگر ضلع کی دوسری برسی کے موقع اپنے جذبات ریکارڈ کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید مہدی شاہ، راجہ اعظم خان اور عمران ندیم نے قوم کو دھوکہ دیا اور جھوٹے اعلان کے ذریعے پورے حلقے کے لوگوں کو بے وقوف بنادیا۔

جس کو ہماری نسلیں بھی نہیں بھول سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھٹو والی پیپلز پارٹی اب قصہ پارینہ بن گیا اور بھٹو کے جو احسانات تھے اسکا اثر بھی جھوٹے اعلانات کے ذریعے ختم کرادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توقعات اور نظریں مسلم لیگ نواز پر لگی ہیں اور انہیں موقع پر بھی اچھا ملا ہے لوگ سابق حکومت کے جھوٹے اعلانات سے سخت تنگ ہیں اور اگر ایسے میں نواز لیگ ضلع کے اعلان سمیت عمل درآمد کرتی ہے تو یقینا پورے شگر کے عوام انہیں سر پر بٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے وفد پر بھی واضح کر دیا ہے اور انہوں نے بھی ہمارے مطالبات کے حل ہونے پر سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :