پشاور ،حیاگئی مسجد د دیر اپر دھماکہ میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:49

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی ملا کنڈ ریجن نے حیاگئی مسجد د دیر اپر دھماکہ میں مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ملا کنڈ ریجن کو خفیہ زرائع سے اطلاع مو صول ہوئی تھی کہ مشہور دہشت گرد و مجرم اشتہاری شیر اعظم ولد ابراھیم عرف زڑہ ور سکنہ مینہ ڈوگدرہ دیر اپر ، بمقام ڈوگ بالا بازار میں موجود ہے ۔ اس اطلاع پر محکمہ انسداد دہشت گردی نے فوری طور پر کاروائی کر تے ہوئے شیر اعظم مذکورہ کونہائت حکمت عملی سے گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ مذکورہ دہشت گرد تھانہ دیر اپر کو، 2009میں حیا گئی مسجد دھماکہ جس میں 37 نمازی شھید اور 12 نمازی زخمی ہوئے تھے، مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :