کراچی میں گر جا گھروں کی حفاظت کے سلسلہ میں مسیحی برادری کے چار نمائندہ افراد پر مشتمل جائزہ کمیٹی قائم

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی نے کراچی میں گر جا گھروں کی حفاظت کے سلسلہ میں مسیحی برادری کے چار نمائندہ افراد پر مشتمل جائزہ کمیٹی قائم کر دی ہے جو گرجا گھر وں کی حفاظت کے سلسلہ میں انتظامیہ و پولیس سے رابطہ رکھے گی۔ گر جا گھروں کی سیکورٹی کے حوالہ سے بہتری کے سلسلہ میں اپنی تجاویزتیار کر ے گی اورمتعلقہ انتظامیہ اور پو لیس کو دے گی ۔

ارکان میں فادر صالح ڈیگو Father Saleh Diego، سلیم مائیکل، انور لعل ڈین اور لیاقت منور شامل ہو ں گے۔کمیٹی قا ئم کرنے کا فیصلہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدار ت میں جمعہ کو ان کے دفتر میں پیس اینڈ ہارمنی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومت نے گرجا گھروں کی حفاظت کیلئے مو ثر اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسیحی برادری کے ارکان پر مشتمل کمیٹی کی مدد سے گرجا گھروں پر سیکورٹی انتظامات موثر بنانے میں مدد ملے گی مسیحی برادری پاکستان کے برابر کے شہر ی ہیں اور انھیں پاکستان کے شہری کی حیثیت سے بلا امتیاز یکساں حقو ق حاصل ہیں۔ و ہ مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ملک کی ترقی خوشحالی اور امن کیلئے مسیحی برادری کی خدمات قابل قدر ہیں۔

حکومت ملک میں اور صوبہ میں مسیحی برادری کو اہمیت دیتی ہے ۔حکومت ہم آہنگی کے بڑھا نے اور امن کو مستحکم کرنے کیلئے انکے جذبے اور خدمات کی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔۔وفد نے ملک ، صوبہ اور شہر کی ترقی اور امن کو مستحکم کر نے کی کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کر نے کے عزم کا اظہار کیا ۔ انھوں نے دو مسلمانو ں کو زندہ جلانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ۔

انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ مسیحی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ہم اس پر شرمندہ ہیں۔اورمتاثرہ خاندان کے لئے دعا گو ہیں۔ اس موقع پر کمشنر کراچی اور اجلاس کے شر کا نے لاہور سانحہ میں مرنے والوں کیلئے دعاکی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔1 جاوید صبغت اللہ مہر،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مسیحی کمیونٹی کے نمائندہ افراد مو جو د تھے۔ جن میں پاسٹر امجد فاروق ،فادر صالح ڈیگو ،(Father Saleh Deego )،فادر اشعر افتخار (Father Asher Iftikhar )،سلیم ما ئیکل ،انتھونی ڈی سلوا(Anthony Disilva )،پرویز گل،الگیزینڈرڈی سلوا(Alexandar Disilva )، سرفراز آصف، یونس ایس خان عمانوئیل وکڑ Emmanuel Victor ،مشتاق مٹو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :