پشاور، محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبر پختونخوا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی سکیموں کے لئے 52.127ملین روپے کے فنڈز دوبارہ مختص

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:41

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبر پختونخوا کی طرف سے تمام ایگزیکٹیو انجینئرز کے نام جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق مجاز حکام نے موجودہ مالی سال 2014-15کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کی بعض سکیموں کے لئے کل 52.127ملین روپے کے فنڈز دوبارہ مختص کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جن سکیموں کے لئے دوبارہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں ان میں ضلع سوات میں باریام سے گٹ سرائے روڈ ، ارکوٹ سے بیاکنڈ روڈ اور کبل سے کالا کلے روڈ ( 20کلو میٹر کی فیز یبلٹی سٹڈی ڈیزائن اور تعمیر ، جبکہ دیگر سکیموں میں ضلع سوات میں منگورہ سٹی روڈ ، ، مرغزار سے منگورہ روڈ کا امکاناتی سروے ، ڈیزائن اور بحالی یا سیلاب سے متاثرہ ، کالام سے گجر گھبرال روڈ سوات ، میاں روڈ سے میاں گلئے دریائے سوات ( خورشید خان ) میموریل روڈ سوات ، دودھیامیاں پل سوات کا ڈیزائن اور تعمیر ، چھپریال سے بالا سور روڈ ، خیرائی سے مندور روڈ ، مٹہ سے مدینہ کالونی ، مٹہ سے اوڈیگرام اور ویرئے سے آغل روڈ سوات ( 14کلومیٹر ، کلا گئے روڈ ، یو سی کلاگئے ، ٹل چھور روڈ ، یوسی ٹل ، ترن روڈ یوسی کلے اور تلنگ چرغئی روڈ یوسی کوٹا سوات ( پانچ کلومیٹر ) منگورہ جمبیل گورکند روڈ سوات ، مہران سے مہربات آٹھ کلو میٹرروڈ ، برپارو تین کلومیٹر روڈ ۔

(جاری ہے)

کوہستان کا ایف /ایس ڈیزائن بحالی اور تعمیر ضلع چترال چمتالئی سے تاروگئی ، گرم چشمہ سے کندو جل روڈ ، کا ایف /ایس ڈیزائن اور تعمیر اور ضلع کرک میں انڈس ہائی وے چوک سے کرک سٹی تک (3.5کلومیٹر)سڑک کو دورویہ بنانے کی سکیمیں شامل ہیں جن کے لئے بٹگرام ، ایبٹ آباد ، ٹانک ، مانسہرہ ، پشاور ، دیر لوئر ، دیر بالا ، ہنگو ، نوشہرہ ، صوابی ،ملاکنڈ ، کوہاٹ ، مردان ، سوات ، بنوں ،کوہستان ، ہری پور ، ڈی آئی خان (ہائی وے ڈویژن ، سی ایڈ ڈبلیو ڈویژن اورپشاور کے ایگزیکٹیو انجینئرز سی اینڈ ڈبلیو /بلڈنگ ڈویژن /ہائی وے ڈویژن کو مذکورہ فنڈز 52.127ملین روپے سے مختلف مقدار میں فنڈز دوبارہ جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :